5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نوابشاہ : ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ ،2 سگے بھائی جاں بحق ،تیسرا زخمی
جنگ نیوز -
نواب شاہ ... نواب شاہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نواب شاہ کے تھانہ کھڈر کی حدود میں واقع گوٹھ سمومگسی کے قریب 6 مسلح ڈاکوؤں نے ایک گھر پر دھاوا بولا۔ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے دو سگے بھائی رجب اور محبوب مگسی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کا تیسرا بھائی رضا محمد شدید زخمی ہوگیا جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ واردات کے بعد مسلح ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ تاہم پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔