5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
عامر خان کیلئے2010 کا برٹش باکسر آف دی ائیر کا اعزاز
جنگ نیوز -
لندن …پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو2010کا برٹش باکسر آف دی ائیر قرار دیا گیا ہے،دنیا کے سب سے قدیم باکسنگ اسپورٹس میگزین نے عامر خان کو2010 کا بہترین باکسر قرار دیا ہے۔24 سالہ خان یہ ایوارڈ حاصل کرنیوالے کم عمر ترین باکسر بھی بن گئے ہیں۔ بولٹن سے تعلق رکھنے والے باکسر نے گزشتہ سال کے آغاز سابق ورلڈ چمپئنPaulie Malignaggi کو شکست دے کر کیا،اور پھرسال کے اختتام پر ارجنٹینا کے مارکس میڈانا کو ہرا کر اعزاز کا کامیاب دفاع بھی کیا۔عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ اس ایوارڈ کے ملنے سے بہت خوش ہیں ،اسے اپنے والدین اور مداحوں کے نام کرتے ہیں۔برطانیہ کے سپر مڈل ویٹ اسٹارCarl Froch ایوارڈ ریس میں دوسرے جبکہ ڈیوڈ ہیے تیسرے نمبر پر رہے۔