تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

انڈوپاک چیمبر آف کامرس کا وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا

جنگ نیوز -
کراچی …انڈیا پاکستان چیمبر آف کامرس کا وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ انڈیا پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر ایس ایم منیر نے جیونیوز کو بتایا کہ انڈو پاکستان چیمبرز کے تاجروں کا ایک وفد فروری کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گا جبکہ پاکستانی تاجر مارچ میں بھارت جائیں گے۔ ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام پاکستانی تاجروں سے تجارت کے معاملے پر امتیازی سلوک کرتے ہیں۔ پاکستانی تاجر جو مصنوعات زمینی راستوں کے ذریعے بھارت بھیجتے ہیں اس میں ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ اس کے برعکس جو اشیا بھارت سے پاکستان آتی ہیں وہ پاکستانی حکام بغیر کسی رکاوٹ کے کلیئرکردیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانہ بھارتی تاجروں کو24 گھنٹے میں ویزا جاری کرتا ہے اس کے برعکس پاکستانی تاجروں کو کئی ہفتوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.