5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چائے کی پتی کی قیمتوں میں35 روپے فی کلو کا اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی …چائے کی پتی کی قیمتوں میں اضافہ، عوام کے لیے چائے کی ایک پیالی کا حصول اور بھی مشکل ہوگیا۔مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق چائے کی پتی کی قیمتوں میں35 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اضافے کے بعد چائے کی پتی کی قیمت 440 سے بڑھ کر475 روپے فی کلو ہوگئی۔پتی مہنگی ہونے کے باعث ہوٹلوں میں ملنے والی چائے کی مہنگی ہوسکتی ہے۔ جو فی الحال عوام کیلئے15 روپے فی پیالی کے حساب سے دستیاب ہے۔پاکستان میں چائے درآمد کی جاتی ہے اور ڈیلرز کے مطابق اضافہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر اور درآمدی لاگت میں اضافے کے باعث ہوا ہے۔