5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈیرہ بگٹی:فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، اہلکار جاں بحق
جنگ نیوز -
ڈیرہ بگٹی…ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق لوٹی کے علاقے میں گیس فیلڈ کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی دوران گشت بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے۔علاقہ لیویز موقع پر پہنچ گئی،زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سوئی پی پی ایل اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت انعام اللہ کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی اہلکاروں میں ظہور، عبدالکریم اور عابد حسین شامل ہیں واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔