5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شہید ولی خان بابر کی میت تدفین کیلئیژوب روانہ
جنگ نیوز -
کراچی. . .. . . .. . جیو نیوز کے نمائندے شہید ولی خان بابر کی کراچی میں نماز جنازہ ادا کردی گئی جس کے بعد انکی میت تدفین کے لیے بلوچستان کے علاقے ژوب روانہ کردی گئی۔ولی خان بابر کے جسدِ خاکی کے رہائش گاہ پہنچنے سے پہلے ہی دوست احباب، اہل علاقہ اور صحافیوں کی بڑی تعداد ان کے گھر پہنچ گئی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ ولی خان بابر کی نماز جنازہ شب 1:30 بجے نارتھ ناظم آباد میں ان کی رہائش گاہ کے قریب میدان میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں شریک ہوئے جن میں عزیز اقارب کے علاوہ صوبائی وزرا، صحافتی برادری کے ارکان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ صحافیوں کا کہنا تھا کہ ولی خان بابر کو سچ کہنے کی پاداش میں شہید کیا گیا لیکن دہشت گردوں کے یہ حربے انہیں لوگوں تک سچ پہنچانے سے نہیں روک سکتے۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہیدِ صحافت ولی خان بابر کی میت تدفین کے لئے بلوچستان میں انکے آبائی علاقے ثوب روانہ کردی گئی ہے۔