تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکی فوجی کے عدالتی دفاع کیلئے وکی لیکس کا15 ہزار ڈالرزکا عطیہ

جنگ نیوز -
واشنگٹن …وکی لیکس نے امریکی فوجی بریڈلے میننگ کے عدالتی دفاع کے فنڈ میں15 ہزار ڈالرز کا عطیہ دیا ہے ۔ اُس پر امریکا کی خفیہ سفارتی دستاویزات وکی لیکس کو فراہم کرنے کا الزام ہے ۔ بریڈلے میننگ کو آٹھ ماہ پہلے عراق سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ گذشتہ پانچ ماہ سے ورجینیا میں کوانٹی کو کی فوجی جیل میں قید ہے ۔ مارچ میں میننگ کے کورٹ مارشل کی کارروائی شروع ہوگی لیکن اِس سے پہلے اُس کے خلاف آرٹیکل32 کے تحت فوجی قواعد و ضوابط کے تحت ابتدائی کارروائی کئے جانے کا امکان ہے ۔ وکی لیکس نے جولائی میں وعدہ کیا تھا کہ وہ عدالت میں بریڈلے میننگ کے دفاع کیلئے قائم فنڈ میں عطیہ دے گا ۔ اسی وعدے کے تحت وکی لیکس کی جانب سے فنڈ میں پندرہ ہزار ایک سو ڈالرز جمع کرائے گئے ہیں۔ یہ فنڈ بریڈلے میننگ کے وکیل ڈیوڈ کومبس کے زیر انتظام ہے ۔ اگر بریڈلے میننگ پر سرکاری راز وکی لیکس کو فراہم کرنے کا جرم ثابت ہوگیا تو اُسے باون سال قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.