5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیصل آباد :زہریلیاں گولیاں کھانے سے دو بچے جاں بحق
جنگ نیوز -
فیصل آباد …فیصل آباد کے علاقے مراد آباد میں بچوں نے گلی میں پڑے تھیلے میں موجود کیمیکل کی گولیوں کو ٹافیاں سمجھ کرنگل لیا۔ جس سے دو بچے جاں بحق ، دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مراد آباد کے علاقے میں رہنے والے چار بچوں نے آج صبح گلی میں موجود پڑے ہوئے ایک تھیلی میں ملنے والی کیمیکل کی گولیوں کو ٹافیاں سمجھ کر کھالیا۔ جس کے کھاتے ہیں بچوں کی حالت غیر ہوگئی، جس سے چھ سالہ عمیر علی اور چار سالہ عثمان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چار سالہ شکیل اور چار سالہ عدنان کو تشویش ناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔