تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لیگی اتحاد ہوسکتاہے، آمروں کا ساتھ دینے والے قوم سے معافی مانگیں، شہباز

جنگ نیوز -
لاہور...وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انہیں مسلم لیگ کو اکٹھا کرنے پر اعتراض نہیں، لیکن دس سال تک آمر کی گود میں بیٹھنے، لوٹ مار کرنے اور قبضہ گروپوں کا ساتھ دینے والے قوم سے معافی تو مانگیں۔وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں مسلم لیگ کے یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیروں سے ڈکٹیشن لے کر حکومتی معاملات چلائے جا رہے ہیں، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عام آدمی ایک وقت کی روٹی، تعلیم اور علاج سے محروم ہے جبکہ سیاستدانوں اور حکومتی عہدے داروں کو تمام سہولتیں میسر ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہیں لیگی دھڑوں کو اکٹھا کرنے پر اعتراض نہیں، لیکن اس کیلئے آمریت کی گود میں بیٹھنے والوں کو کچھ سوالات کے جواب دینے ہونگے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.