تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مولانا صوفی محمد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی

جنگ نیوز -
پشاور…کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کو پشاور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سینٹرل جیل پشاور میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عاصم امام نے مولانا صوفی محمد کیخلاف مقدمے کی سماعت کی ۔ ذرائع کے مطابق مولانا صوفی محمد کیخلاف گواہ بھی پیش کئے گئے ، جس کے بعد مولانا صوفی محمد کے خلاف مقدمے کی سماعت31جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔ مولانا صوفی کیخلاف9 مقدمات درج گئے گئے ہیں،جس میں تین قتل اور دو اقدام قتل کے مقدمات شامل ہیں۔ مولانا صوفی محمد کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت بھی مقدمات درج ہیں۔ مولانا صوفی محمد کو جولائی2009 میں پشاور کے علاقے سیٹھی ٹاون سے دو بیٹوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.