تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آسیہ بی بی کو شیخوپورہ سے ملتان جیل منتقل کرنے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
ملتان…پنجاب پولیس نے توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والی ملزمہ آسیہ بی بی کو ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ سے ملتان جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آسیہ بی بی کو شیخوپورہ سے ملتان خواتین جیل منتقل کرنے کے لیے سمری ہوم سیکرٹیر ی کو ارسال کردی گئی ہے۔ہوم سیکرٹری سے منظوری حاصل ہونے کے بعد آسیہ بی بی کو دوتین روز کے اندر ملتان کی خواتین جیل میں منتقل کردیاجائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ آسیہ بی بی کوشیخوپورہ سے ملتان منتقل کرنے کے لیے سیکورٹی انتہائی سخت اورخصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.