5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اینٹی با ئیوٹک ادویات کا استعما ل:بچوں میں ہاضمے کی خرابی کا سبب بنتا ہے
جنگ نیوز -
لندن …ایک حالیہ طبّی تحقیق میں ا س خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ کم عمر بچو ں میں اینٹی با ئیوٹک ادویات کا استعما ل ہاضمے کی بیما ریوں کا با عث بن سکتاہے ۔ معدے کے امراض سے متعلق ایک تحقیقی جریدے میں شا ئع ہو نے والی رپورٹ کے مطا بق تین سے چار سال کی عمر کے وہ بچے جنہیں اینٹی با ئیوٹک ادویا ت دی جا تی ہیں ان میں ہاضمے کی بیماریوں کے خطرات بڑ ھ جاتے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اینٹی با ئیو ٹک ادویا ت بچوں کے معدے میں مو جو د فا ئد ہ مند بیکٹیریا ختم کر کے نقصا ن دہ بیکٹیر یا کی افز ائش کو بڑھا دیتی ہیں جس سے معدے کے امرا ض کا خطرہ بڑ ھ جا تاہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کی جانے والی ایک تحقیق میں اینٹی با ئیوٹک دواؤں اور دمے کے مر ض میں بھی تعلق ثابت ہو چکا ہے اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کم عمر بچوں کو اینٹی با ئیوٹک دوائیں دینے سے پر ہیز کر نا چاہیے ۔