5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیربھرپور طریقے سے منانے کافیصلہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد....وفاقی حکومت نے پانچ فروری کو یوم یک جہتی کشمیر شایان شان طریقے سے منانے کافیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ یوم یکجہتی کی تیاریوں کو جائزہ لینے کے لئے اجلاس اسلام آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر منظور وٹو کی صدارت میں ہوا،جس میں آزاد کشمیرحکومت،چاروں صوبوں،اطلاعات و نشریات،خارجہ،کھیل اور ثقافت کی وزارتوں کے نمائندے شریک ہوئے،اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پانچ فرروی کو ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی،ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔