5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کنٹینر کیس: ایساف اہلکاروں کے ملوث ہونیکی تحقیقات کررہے ہیں،شعیب سڈل
جنگ نیوز -
کراچی …راجا کامران …وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل نے کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینر کیس میں ایساف کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں، آئندہ اس عمل کو روکنے کیلئے ٹھوس تجاویز دی ہیں، ایوان تجارت و صنعت کراچی میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں شعیب سڈل ابتدائی معلومات کے مطابق گمشدہ کنٹینرز کے معاملے میں ایساف کا نام استعمال کیا گیا اور جعلی دستاویز کے ذریعے سامان منگوایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائیگا کہ افغانستان کی اتحادی افواج کے اہلکار اس عمل میں کس قدر ملوث ہیں۔ انہوں کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں بد عنوانی روکنے کیلئے ٹرکوں میں خصوصی ٹریکرز اور کنٹینرز پر الیکٹرانک سیل اور ڈرائیورز کے کمپیوٹرائز ڈکارڈ جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے اس کے علاوہ افغانستان کو مصنوعات برآمد کیلئے مخصوص کمپیوٹر کوڈ کے لئے بھی سفارش کی گئی ہے۔