5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
ڈھاکا…ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر شدید مندی کی وجہ سے ٹریڈنگ معطل کردی گئی۔ اسٹاک ڈیلرز کے مطابق ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج میں فنانسنگ قوانین میں تبدیلی کے بعدگذشتہ ہفتے استحکام دیکھا گیا تھا مگر جمعرات کو مارکیٹ کے آغاز کے ابتدائی پانچ ہی منٹوں میں انڈیکس میں نو فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کو معطل کردیا گیا ہے۔ ڈیلرز کاکہنا ہے کہ ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج میں فنانسنگ قوانین پر تنازع کے باعث مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے سے کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں۔