تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ہیٹی کے سابق ڈکٹیٹرڈویلیئرکے ملک سے باہرجانے پرپابندی

جنگ نیوز -
پورٹ او پرنس …ہیٹی کے سابق ڈکٹیٹرڈویلیئرکے ملک سے باہرجانے پر پابندی عائدکردی گئی۔لاطینی امریکاکے ملک ہیٹی کے ایک جج نے غیرملکی خبرایجنسی کوبتایاکہ سابق ڈکٹیٹرڈویلیئرکے بیرون ملک فضائی سفرپرپابندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں،وہ اب ملک سے باہرنہیں جاسکتے کیونکہ ان کیخلاف کورٹ کے احکامات موجودہیں۔ڈویلیئر1971میں ہیٹی کے صدرمنتخب ہوئے تاہم کرپشن، قومی فنڈزمیں خردبرداورجرائم پیشہ افراد سے تعلق کے الزامات کے تحت1986میں ان کاتختہ الٹ دیاگیا۔ڈویلیئرکوعدالت میں ایک اورجرائم کے مقدمے کاسامناہے جس میں ان پراپنے دورحکومت میں انسانیت کیخلاف مظالم کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.