5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سپریم کورٹ: کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کیلئے پٹیشن دائر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…کراچی میں جاری انسانی ہلاکتوں کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کردی گئی ہے ، جس میں کراچی کو فوج کے حوالے کرنے اور وفاقی وزیر داخلہ کی برطرفی کا حکم دینے کی استدعابھی کی گئی ہے۔ طارق اسد ایڈووکیٹ نے پٹیشن میں وفاق، وزیراعظم، وفاقی کابینہ، وفاقی وزیرداخلہ اور سندھ کے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری داخلہ کوفریق بنایا ہے۔آئینی درخواست میں وفاقی وزیرداخلہ کو کابینہ سے نکالنے کیلئے وزیر اعظم کو حکم دینے اور کراچی میں ہلاکتوں کی ذمہ داری کا تعین کرنے کی استدعابھی کی گئی ہے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ہلاکتوں کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی خاطر جامع رپورٹ بھی طلب کی جائے۔