5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لیگوبلاکس سے تخلیق کیا گیا اوہائیو اسٹڈیم کا منفرد ماڈل
جنگ نیوز -
کولمبس…سی ایم ڈی…امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے فزیولوجی کے ایک پروفیسرPaul Jannsenنے لیگوبلاکس کی مدد سے اوہائیو اسٹڈیم کا منفرد ماڈل تیار کرلیا ہے۔8فٹ بڑا اور6فٹ چوڑااوہائیو اسٹڈیم کایہ ماڈل تیار کرنے میں پروفیسر پال کو 5سال کا عرصہ لگا جس میں 3سال میں لیگو بلاکس جمع کیے گئے اور دو سال اس اسٹڈیم کی تیاری میں لگے۔1ہزار گھنٹوں کی کڑی محنت سے تیار کیے گئے اس اسٹڈیم کے ماڈل میں1ملین سے زائد لیگو بلاکس استعمال کیے گئے ہیں۔اس اسٹڈیم کی تیاری پر تقریباً50سے75ہزار ڈالر لاگت آئی ہے۔