5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پی سی او ججز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت پیر تک ملتوی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پی سی اوججزکوتوہین عدالت نوٹسزکیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا ہے کہ مقدمہ کے فریق دو غیر فعال ججز حسنات احمد اور شبر رضا کو پی سی او کا حلف اٹھانے پر افسوس بھی ہے۔ جسٹس ایم اے شاہد صدیقی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی۔غیر فعال ججز کے وکیل ڈاکٹر باسط نے دلائل میں کہاکہ نومبرکو فوج نے سپریم کورٹ پر قبضہ کیا اور ججوں کو گھر پہنچادیا ، وہ عدالت کی عظمت کو سلام کرتے ہیں کہ پہلی بار جج کھڑے ہوئے۔ ڈاکٹر باسط نے کہا کہ ان کے موکلان ، افتخار چودھری کے ساتھ رہنے والے جج ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں آج سپریم کورٹ کرپشن کیخلاف چٹان بنی کھڑی ہے ، خدا کے بعد کسی کا ڈر ہے تو وہ افتخار چودھری کا ہے ، ان کے دلائل جاری تھے کہ مقدمہ کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔