5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
26جنوری تک اہم سرکاری اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا تقرر کردیا جائیگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…26جنوری تک پاکستان اسٹیل ملز، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی اور بجلی کی آٹھ تقسیم کار کمپنیوں کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تقرر کردیا جائے گا۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی ری اسٹرکچرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ان اداروں کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سمری تیارکی گئی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ پاکستان ریلوے ، پاکستان اسٹیل ملز اور دیگر سرکاری اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں میرٹ پر تقرریاں کی جائیں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کابینہ کی ری اسٹرکچرنگ کمیٹی کا اجلاس ہر ہفتے بلایا جائیگا۔