5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہوبارٹ ون ڈے: آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 231رنز کا ہدف
جنگ نیوز -
ہوبارٹ …آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان7 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے ہوبارٹ میں جاری ہے۔جہاں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو کامیابی کیلئے 231 رنز کا ہدف دیا ہے۔ہوبارٹ میں انگلش کپتان اینڈریو اسٹروس نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جوکہ خاصا کارآمد ثابت ہوااور 33رنز پر آسٹریلیا کی چار ابتدائی بلے باز پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد کیمرون وائٹ اور شان مارش نے ٹیم کو سہارا دیا ، اور اسکور کو 133رنز تک پہنچادیاجہاں وائٹ 45رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تاہم شان مارش نے مورچہ سنبھالے رکھا ، انہوں نے 114گیندوں پر 110 رنز کی شانداراننگز کھیلی ۔آسٹریلیا کی پوری ٹیم 48.2اوورز میں 230رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ پاکستانی نژاد فاسٹ بولر اجمل شہزاد اور کرس ٹریملیٹ نے تین تین ، مائیکل یارڈی اور ٹم بریسنن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔