5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کیویز کیخلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے پاکستانی پلیئنگ الیون منتخب
جنگ نیوز -
ویلنگٹن …نیوزی لینڈ کیخلاف ویلنگٹن کے پہلے ون ڈے میں پاکستان ٹیم فاسٹ بولر عمر گل،آف اسپنر سعید اجمل اور بائیں ہاتھ کے تیز بولر وہاب ریاض کے بغیر میدان میں اترے گی۔ویسٹ پیک اسٹیڈیم میں کھیلے جا نیوالے پہلے ون ڈے کیلئے ٹیم مینجمنٹ نے جس گیار ہ رکنی ٹیم کا انتخاب کیا ہے اس میں وکٹ کیپر کامران اکمل بھی شامل ہیں ،جو محمد حفیظ کے ہمراہ اننگز کا آغاز کریں گے،دیگر کھلاڑیوں میں یونس خان ،مصباح الحق ،اسد شفیق ،عمر اکمل،شاہد آفریدی ،عبدلرزاق،عبدالرحمن ،شعیب اختر اور سہیل تنویر شامل ہو ں گے۔ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ون ڈے میں تجربہ کار عمر گل جنھوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف2ٹیسٹ کی سیریز میں13 وکٹیں حاصل کی تھیں کواآرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب سعید اجمل پر بائیں کے اسپنر عبدالرحمن کو ترجیح دی گئی ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان6ون ڈے میچو ں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔