5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریال میڈرڈ نے ایتھلیٹیکو میڈرڈ کو ایک گول سے ہرا دیا
جنگ نیوز -
میڈرڈ…اسپینش کوپا ڈل رے کوارٹر فائنل میں ریال میڈرڈ نے ایتھلیٹیکو میڈرڈ کو ایک گول سے ہرا دیا۔ کوپا ڈل رے کوارٹر فائنل فرسٹ لگ میں3-1 سے شکست کے بعد دوسرے لیگ میں بھی ایتھلیٹکو میڈرڈ زیادہ اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکی۔ میچ کا واحد گول23ویں منٹ میں دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بنایا۔ اس طرح ریال میڈرد2006 کے بعد پہلی مرتبہ لیگ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ادھرڈچ لیگ میں ایف سی ٹوینٹی نےHeracles کو5-0 کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔میچ کی خاص بات اسٹرئکر Marc Janko کے چار گول تھے۔