5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
برانچ لیس بینکاری مراکز کی تعدادبینکوں کی روایتی برانچوں سے زائد ہوگئی
جنگ نیوز -
کراچی …راجا کامران …اسٹیٹ بینک کے گورنر شاہد ایچ کاردار کاکہنا ہے کہ برانچ لیس بینکاری کے مراکز کی تعدادبینک کی روایتی برانچوں سے زیادہ ہوگئی ہے، کراچی میں یوبی ایل اور شور بینک انٹر نیشنل کے درمیان ہونیوالے معاہدے کے موقع پر خطاب میں شاہد ایچ کاردار کا کہنا تھا کہ برانچ لیس بینکاری ملک میں مالیاتی صنعت کی آبادی کے بڑے حصے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریگی۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ دوسال کے اندر اندر برانچ بینکاری کے مراکزی کی تعداد13 ہزار ہوگئی ہے، جبکہ بینکوں کی عام برانچوں کی تعداد صرف10 ہزار ہے۔برانچ لیس بینکاری سستا اور عوام تک مالیاتی صنعت کی رسائی کا اہمذریعہ ہے۔