تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گلگت بلتستان کے بالائی اور نشیبی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع

جنگ نیوز -
اسکردو…گلگت بلتستان کے بالائی اور نشیبی علاقوں میں گذشتہ رات سے برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،جس سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں ۔ اسکردو میں کئی مقامات پر برف جمنے سے بالائی علاقوں کا نشیبی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے، شدید سردی کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے،ہنزہ اوراستورکے بالائی علاقوں میں برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں ۔شمالی بلوچستان میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد مختلف علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔کالام اور بحرین کے درمیان رابطہ سڑک آج دسویں روز بھی بند ہے ،،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مظفر آباد کے مختلف علاقوں میں رات تک بارش کا امکان ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.