5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہالی ووڈ سپراسٹارجارج کلونی کو سوڈان میں ملیریا ہوگیا
جنگ نیوز -
لاس اینجلس …ہالی ووڈ سپر اسٹار جارج کلونی افریقی ملک سوڈان کے دورے کے بعد ملیریا میں مبتلا ہو گئے ہی۔ ایک عرصے سے ڈارفر میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف اداکار جارج کلونی گزشتہ دو ماہ میں تین بار سوڈان گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے بطور اقوام متحدہ کے سفیر وہ ایک بار پھر سوڈان گئے اور وہاں سے آنے کے بعد انہیں ملیریا کی تشخیص ہوئی ہے۔ادویات لینے کے باوجود بھی وہ تیز بخار میں مبتلا ہیں۔ واضح رہے کہ تیسری دنیا کے ممالک میں ملیریا عام ہے اور اس کے خاتمے کی مہم میں بھی کئی بڑے اسٹارز شریک ہوتے رہے ہیں۔