5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
عامر خان نے اپنی پہلے پینٹنگ سلمان خان کو گفٹ کر دی
جنگ نیوز -
ممبئی …اپنی فلم'دھوبی گھاٹ' میں ایک آرٹسٹ کا کردارنبھانے والے اداکار عامر خان نے اپنی پہلے پینٹنگ ساتھی اداکار سلمان خان کو گفٹ کر دی ہے۔مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے دھوبی گھاٹ میں ارن نامی آرٹسٹ کا کردار نبھانے کی خاطر باقاعدہ طور پر پینٹنگ سیکھی تاکہ کردار صحیح طرح ادا کر سکیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے سلمان خان کی مدد لی تھی، جو کہ ایک منجھے ہوئے ایکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ پینٹنگ بھی کرتے ہیں اور اب سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عامر خان نے انہیں اپنی پہلی پینٹنگ تحفے میں دیدی ہے۔ شاید وہ اس تحفے کے ذریعے فلم بینوں کو اپنی فلم کی طرف متوجہ کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔