5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیصل آباد:معذور ٹیچر سے اجتماعی زیادتی میں ملوث ایک ملزم گرفتار
جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد میں معذور اسکول ٹیچر کے ساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، بقیہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے سترہ جنوری کو بیس سالہ معذور اسکول ٹیچر انعم ریاض کو اغوا کر کے ایک مکان میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد متاثرہ لڑکی کو نشہ آور چائے پلا کر اس کے گھر باہر پھینک دیا گیا تھا۔ جسے الائیڈ ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے اغوا کرنیوالے شخص اکرم سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا جن میں سے ایک ملزم محی الدین کو گرفتار کرلیا ہے اور باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اس واقعے کی تفصیلی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ارسال کردی گئی ہے۔