5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
خیبر پختونخوا : سوائن فلوکے مریضوں میں اضافہ ،اسپتالوں میں ہائی الرٹ
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختون خوا میں محکمہ صحت نے سوائن فلو کے مریضوں میں اضافہ کے پیش نظر صوبہ بھر کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا ہے ۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد36 ہو گئی ہے جبکہ پشاورکے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں سوائن فلو کے16 اور خیبر ٹیچنگ اسپتال میں3 مریض رپورٹ کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کے اسپتالوں میں سوائن فلو سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا ہے اور آئسولیشن وارڈ میں متعلقہ اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔