5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریتیک روشن کا مومی مجسمہ نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا
جنگ نیوز -
لندن…لندن کے مادام تساوڈ میوزیم میں بالی ووڈ ہارٹ تھروب ریتیک روشن کا مومی مجسمہ نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ اپنے مومی مجسمے کی تقریب رونمائی میں ریتیک روشن نے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جونیئر روشن نے بتایا کہ ان کے لیے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے اوراپنے جذبات بیان کرنے کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ ان کے مطابق مجسمہ دیکھ کر انہیں یوں لگا جیسے شیشے میں دیکھ رہے ہو ں، اور میوزیم کا مہینوں کا کام واقعی رنگ لایا ہے۔مجسمہ دیڑھ لاکھ پاؤنڈز کی لاگت سے بیس افراد کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔