5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چنیوٹ: پائپ لائن پھٹنے سے گیس کی فراہمی معطل
جنگ نیوز -
چنیوٹ …چنیوٹ میں سیوریج لائن کی کھدائی کے دوران گیس پائپ لائن پھٹنے سے شہر میں کئی گھنٹے سے گیس کی فراہمی معطل ہے۔ محکمہ سوئی گیس کا عملہ اطلا ع ملنے کے دس گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچا ہے ۔ فیصل آباد سے چنیوٹ شہر کو گیس فراہم کرنیوالی مین پائپ لائن کچہری روڈ پر ٹی ایم اے کی طرف سے سیوریج کی کھدائی کرنیوالی کرین کی وجہ سے پھٹ گئی جس سے علاقہ بھر میں گیس کی بدبو پھیل گئی ۔محکمہ سوئی گیس چنیوٹ اور ٹی ایم اے کے عملہ کو فوری اطلاع دی گئی لیکن صبح دس بجے تک کوئی بھی جائے وقوعہ پر نہیں پہنچا اور دس گھنٹے کی تاخیر کے بعد فیصل آباد سے عملہ مرمت کیلئے پہنچا۔گیس کی بدبو سے متعدد بچے بیہوش ہوگئے تھے۔