5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
قلات ، مستونگ : نیٹو فورسز کو رسد پہنچانے والے3 کنٹینرنذرآتش
جنگ نیوز -
قلات…بلوچستان کے ضلع قلات اور مستونگ میں نامعلوم افراد نے نیٹو فورسز کو رسد پہنچانے والے تین کنٹینرنذرآتش کردئیے۔ دو افراد زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق ضلع قلات کے علاقے عبدالرحمان کراس کے قریب نامعلوم افراد نے چمن سے کراچی جانیوالے نیٹو سپلائی کے دوکنٹینر کو اسلحہ کے زور پر روک کر آگ لگادی جس سے کنٹینرز کے دو ڈرئیور زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال قلات منتقل کردیا گیا۔ مستونگ کے علاقے چوتو کے مقام پر بھی نامعلوم افراد نے ایک نیٹو فورسز کے کنٹینرکو آگ لگادی تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہین ہوا۔