تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

رواں سیزن گندم کی کھپتسے15 لاکھ تک ٹن زائد پیداوارمتوقع

جنگ نیوز -
اسلام آباد…رواں سیزن ملک میں گندم کی پیداوار کھپت کے مقابلے میں 10 سے 15 لاکھ ٹن زائد رہنے کی امید ہے۔وزارت خوراک و زراعت کے ذرائع کے مطابق سیلاب کے بعد زمین زرخیز ہوجانے سے ملک میں گندم کی پیداوار دو کروڑ20 لاکھ سے2کروڑ 35 لاکھ کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ ملک میں گندم کی کھپت تقریباً2 کروڑ10 لاکھ ٹن ہے۔ملک میں اس وقت60 سے65 لاکھ ٹن گزشتہ سال کی گندم کا اسٹاک بھی موجود ہے۔پنجاب میں گندم کی خریداری کیلئے اب تک پانچ لاکھ ٹن کے سودے ہوچکے ہیں جن میں سے30 سے35 ہزار ٹن گندم فروخت بھی کی جاچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.