5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
حکومت صرف کرپشن اور مخالفین پر ڈنڈا چلانے میں مہارت رکھتی ہے،مشاہد
جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان مسلم لیگ )ق(کے جنرل سکریٹری مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت امن و امان قائم کرنے کے علاوہ صرف کرپشن اور مخالفین پر ڈنڈا چلانے میں مہارت رکھتی ہے۔یہ بات مشاہد حسین سید نے پاکستان مسلم لیگ)ق(کے صدر چودھری شجاعت حسین کے ہمراہ کراچی آمد پر ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ وہ چودھری شجاعت حسین کے ہمراہ کراچی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے یہاں پہنچے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک اور سندھ کے وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا خود ہی آپس میں لڑرہے ہیں تو کراچی میں کیسے امن قائم کریں گے ۔مشاہد حسین سید نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت وفاق میں اور سندھ میں بھی ہے لیکن وہ امن قائم کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے۔