تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چمن :پاک افغان سرحدی علاقوں پر جاسوس طیاروں کی پروازیں

جنگ نیوز -
چمن…چمن کے ساتھ پاک افغان سرحدی علاقوں پر جاسوس طیاروں کی پروازوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔دو طیاروں نے مسلسل تین گھنٹے تک پروازیں کیں۔ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز چمن کیساتھ پاک افغان سرحدی علاقوں پرجاسوس طیاروں کی پروازوں کے باعث سرحد کے دونوں جانب آباد قبائل میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ دو جاسوس طیاروں نے شمالی بلوچستان کے ساتھ پاک افغان سرحدی پٹی پر مسلسل تین گھنٹے پروازیں کیں۔ طیاروں کی پرواز کے دوران چمن میں شہریوں نے نظارہ کرتے ہوئے موبائل سے فوٹیج بناتے رہے۔سرحد کے دونوں جانب ان طیاروں کی مدد سے نگرانی کی جاتی ہے تاہم یہ وثوق سے نہیں کہا جاسکتا کہ یہ امریکی طیارے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.