تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف اسپتالوں کی اوپی ڈیز بند رہیں

جنگ نیوز -
کراچی … افضل ندیم ڈوگر … لیاری جنرل اسپتال کے ڈاکٹر کے قتل کیخلاف آج احتجاجاً شہر کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز بند رہیں جس کے باعث مریضوں کو شدید دشوار کا سامنا کرنا پڑا۔ اسپیشلسٹ ڈاکٹر عمران وصی کو اسپتال سے گھر جاتے ہوئے گذشتہ روز قتل کردیا گیاتھا، جس کے خلاف آج شہر کے بڑے اسپتالوں جناح ، سول ، عباسی ، لیاری جنرل اسپتال اور سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے اوپی ڈیز میں احتجاجا ًکام بند رکھا جس کے باعث اسپتال آنیوالے مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔واقعہ کے خلاف ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے29جنوری کوکراچی میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.