تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جیو کی خبر پرنوٹس: بدین کے لوک فنکار کی بیٹی کی علاج کیلئے کراچی منتقلی

جنگ نیوز -
بدین … جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد حکومت نے بوڑیندو بجانے والے فنکار کی گیارہ سالہ بیٹی کی بیماری کا نوٹس لے لیاہے،جس کے بعد گیارہ سالہ ماروی اپنے والدین کے ہمراہ علاج کیلئے بدین سے کراچی روانہ ہوگئی ہے،غریب فنکار ذوالفقار لوند کی گیارہ سالہ بچی ماروی ہڈیوں کے مرض میں مبتلا ہوکر معذور ہوگئی۔ اس کی خبر جیو نیوز پر نشر ہونے کے بعدوزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر اطلاعات شرمیلا فاروقی نے بچی کی بیماری کا نوٹس لیتے ہوئے سرکاری خرچ پر ماروی کا علاج کرانے کا اعلان کیا ۔ ضلعی انتظامیہ بدین کے مطابق ماروی کووالدین کے ہمراہ گوٹھ کیٹی میر محمد لوند سے علاج کیلئے کراچی روانہ کردیا گیا ہے،اس موقع پر متاثرہ خاندان نے جیو نیوز کا شکریہ ادا کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.