تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دی

جنگ نیوز -
ہوبارٹ…آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں46رنز سے شکست دیکر سات میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی،سنچری بنانے والے شان مارش مین آف دی میچ قرار پائے۔ہوبارٹ میں آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی،صرف33رنز پر اس کی چار وکٹ گر گئی۔اس مشکل میں کیمرون وائٹ اور مارش نے ٹیم کو سنبھالا،وائٹ45رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،ان کے بعد بولنجر نے مارش کا ساتھ دیا اور نویں وکٹ پر88رنز بنائے،اسی دوران مارش نے سنچری مکمل کی ،بولنجر30 رنز بنا سکے،مارش نے110رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 230رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔جواب میں انگلینڈ کا آغاز بھی اچھا نہ رہا36رنز پر تین بیٹسمین پویلین لوٹ گئے۔ایان بیل اور جوناتھن ٹروٹ 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے دیگر کھلاڑی قابل ذکر اسکور نہ کر سکے اور پوری انگلش ٹیم45اوورز میں184رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ڈگ بولنجر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بریٹ لی نے دو وکٹ حاصل کیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.