5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سڑکوں کی بحالی کیلئے جاپان پاکستان کو4.23 کروڑڈالردے گا
جنگ نیوز -
ٹوکیو…جاپان ہنگامی درآمدات اور خیبرپختونخوا میں سڑکوں کی بحالی کیلئے پاکستان کوچاراعشاریہ 23 کروڑڈالرکی معاونت فراہم کریگا۔اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے،پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اکنامک افیئرزڈویژن سبطین فضل حلیم جبکہ جاپان کے سفیر اچی ہیرو اتوسومی نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت جاپان ہنگامی درآمدات کیلئے پاکستان کو6کروڑ ڈالرز فراہم کرے گا جبکہ دوسرے معاہدے کے تحت 17 کروڑ ڈالرز خیرپختوانخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر پرخرچ کئے جائیں گے۔