5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی : پوش علاقوں سے گاڑیاں چھیننے والے گرو کا سرغنہ گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے پوش علاقوں سے گاڑیاں چھیننے والے گرو کا سرغنہ گرفتار ،اسلحہ ،چرس اور چھنی ہوئی گاڑیاں برآمدکرلی گئی ۔ایس ایس پی اینٹی کارلفٹنگ سیل نے جیکسن کے علاقے میں ایک کار کو روکنے کا اشارہ کیا ۔جس پر کار میں سوار ملزم نے پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ کے بعد سنارا کوگرفتار کر لیا گیاملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول ،چرس برآمد ہوئی ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران 3 نشاندھی پر مزید تین گاڑیاں اور چوری کرنے کا سامان برآمد کر لیا ۔ ملزمان کیخلاف کراچی کے مختلف تھانون میں35 سے زائد مقدمات درج ہیں جبکہ ایک درجن سے زائد گاڑی چھیننے کے مقدمات میں ضمانت پر رہا ہو چکا ہے۔