5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نصاب صوبوں کومنتقل کرنے سے تعلیم کامعیارگرجائے گا،وفاقی وزیر تعلیم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر تعلیم سردارآصف احمدعلی نے کہاہے کہ نصاب صوبوں کومنتقل کرنے سے تعلیم کامعیارگرجائیگا، اورصوبوں کی طرف سے دی گئی ڈگریوں کودنیامیں کوئی قبول نہیں کریگا۔ اسلام آباد میں معلومات کے تبادلے سے متعلق ایک تقریب کے بعدمیڈیاسے بات چیت میں ان کاکہناتھاکہ صوبوں میں تعلیم کامعیارپہلے ہی کم ہے۔ سردارآصف احمدعلی نے کہاہے کہ وہ صوبوں کی خودمختاری کے خلاف نہیں تاہم بنیادی نصاب وفاق کے پاس ہی رہناچاہئے اوراس بارے میں آئینی ترمیم آنی چاہئے۔