تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بینظیر کے قاتلوں اورمنصوبہ سازوں کو معاف نہیں کیا جائیگا،گورنر پنجاب

جنگ نیوز -
لاہور…گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بے نظیر کے قاتلوں اور منصوبہ سازوں کو معاف نہیں کیا جائیگا،سلمان تاثیر کے قاتلوں کو بھی کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔لاہورمیں بیت المال کی جانب سے معذور افرادمیں وہیل چیئرزاور امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے ایٹمی پروگرام کی بدولت آج کوئی پاکستان کومیلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔اس سے پہلے پیپلزپارٹی لاہور کے آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بے نظیرقتل کیس میں چند افراد گرفتار ہیں ،بڑے کرداروں کو بھی گرفت میں لایا جائیگا،جبکہ سلمان تاثیر کے قاتلوں کوبھی ضرور سزا ملیگی،گورنر نے کہا کہ نوازشریف کے10اور ق لیگ کے پانچ نکات پہلے سے پیپلزپارٹی کے منشور کاحصہ ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.