5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی پہلی بیٹی برطانیہ کی ملکہ بن سکتی ہے
جنگ نیوز -
لندن …شاہی خاندان کی جانب سے لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلس کے بڑے صاحبزادے پرنس ولیم کی کیٹ میڈلٹن سے شادی کی تاریخ کا اعلان سامنے آتے ہی دنیا بھر میں اس حوالے سے پُر تجسس خبریں سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔تازہ ترین خبروں کے مطابق برطانیہ کی مخلوط حکومت شاہی تخت و تاج کے حوالے سے موجود امتیازی آئین کو تبدیل کرنے پر غور و خوض کررہی ہے جسکے تحت پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی پہلی بیٹی کو برطانیہ کی ملکہ بننے کا اعزاز حاصل ہوسکتا ہے۔موجودہ آئین کے تحت اگر شاہی خاندان میں لڑکے کی ولادت لڑکیوں کے بعد بھی ہو تب بھی لڑکوں کو شاہی تاج کا حقدار بنایا جاتا ہے جبکہ ان کی بڑی بہنوں کو اس اعزاز سے محروم رکھا جاتا ہے۔