تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سرگودھا:ڈکیتی کے دوران نوجوان کے قتل پر احتجاج

جنگ نیوز -
سرگودھا…سرگودھا میں ڈکیتی کی واردات کے دوران نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ واقع کیخلاف شہریوں کا شدید احتجاج ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بلاک کردی گئی۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا کے علاقے چک40 شمالی کے قریب ڈاکوؤں نے علاقہ کے رہائشی محمد نواز کو اس وقت ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا جب وہ اپنی زمنیوں کوپانی لگانے کیلئے جارہا تھا۔ اس دوران گاؤں کے رہائشیوں نے مبینہ طور پر شک کے الزام میں ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے بغیر کسی کارروائی کے اسے رہا کیا تو اطلاع ملتے ہی سیکڑوں شہری مشتعل ہوگئے اور انہوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے جنرل بس اسٹینڈ کے قریب سڑک پر ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک معطل کردی اور پولیس کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مشتعل مظاہرین کا کہناتھا کہ سرگودھا میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہے۔ پولیس کی طرف سے کسی قسم کی کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے۔ مظاہرین نے کئی گھنٹے تک روڈ بلاک رکھا۔ دوسری طرف پولیس کا کہناہے کہ واقع میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.