تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حکومت قومی سلامتی اور نیوکلیئر پروگرام پر سمجھوتہ نہیں کریگی،وزیر خارجہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے خارجہ امورکی کمیٹی کویقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت قومی سلامتی، خودمختاری اور نیوکلیئر پروگرام پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گی۔خارجہ امور کمیٹی کاان کیمرہ اجلاس اسلام آبادمیں اسفندیارولی خان کی زیرصدارت ہوا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ ق کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے جانے والے پاکستان قومی سلامتی بل 2010 پر بحث کی گئی، اس بل میں مسلم ق لیگ کے ارکان نے تجویز دی تھی کہ صدرہرسال پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں حکومت کے توسط پر یہ سرٹیفیکٹ دیں گے کہ نیوکلیرپروگرام، قومی سلامتی و خودمختاری پر سمجھوتہ اور مسلح افواج کی ہائی کمان میں تقرریوں و تبادلوں میں غیرممالک کے ساتھ انڈرسٹینڈنگ نہیں کی جائے گی ، تاہم کمیٹی نے اس بل کومستردکردیا۔ کمیٹی ارکان نے بل کو غیرمنطقی قراردیتے ہوئے کہا کہ صداپنے حلف میں قومی سلامتی کی حفاظت کی قسم اٹھاتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.