تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کمپنی ملازمین کی ہلاکت پرمرمزئی فیلڈ سے پیداوار بند

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخواہ میں ایم او ایل کمپنی کے چھ رکنی وفد کو گھات لگا کر ہلاک کردیا گیاہے، جس کے باعث مرمزئی فیلڈ سے گیس اور اورتیل کی پیداوار بند ہوگئی۔کمپنی انتظامیہ کے اعلامیئے کے مطابق جمعرات کی شام تقریباً ساڑھے چار بجے ایم او ایل کمپنی کے چھ رکنی وفد پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے ایف سی کے چار اہلکار، ایککنٹریکٹر ڈرائیور اور ایک کمپنی ملازم کو ہلاک کردیا جب وہ مرمزئی فیلڈ سے واپس جارہے تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک گارڈ زخمی ہوگیا،مسلح حملہ آوروں نے کمپنی کے ایک ڈرائیور اور ایککنٹریکٹ ماہر کو اغوا بھی کرلیا۔واقعے کے بعد کمپنی انتظامیہ کی جانب سے مرمزئی فیلڈ پر کام روک دیا گیا ہے، جس سے چارکروڑمکعب فٹ گیس اور 1600 بیرل تیل یومیہ کی پیداوار رک گئی ہے۔ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹرنے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے فوری طور پر حفاظتی انتظامات موثر بنانے کے ساتھ ساتھ اغوا ہونے والوں کی بحفاظت رہائی کے لئے ممکنہ اقدامات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.