5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پارلیمنٹ لاجز کا منصوبہ ختم کیا جائے،چوہدری نثار کا وزیر اعظم سے مطالبہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے نئے پارلیمنٹ لاجز کی تعمیر کا منصوبہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔چوہدری نثار نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تین ارب روپے کی لاگت کا پارلیمنٹ لاجز کا منصوبہ فوری طور پر ختم کیا جائے،متاثرین سیلاب کو ابھی تک چھت نصیب نہیں ہوئی اور اقتصادی بحران کے دوران اس طرح کے پرتعیش منصوبے شروع نہیں کرنے چاہئیں۔ذرائع کے مطابق چودھری نثار علی کا خط وزیراعظم کو موصول ہوگیا ہے۔