تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حکومت چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرے ،حامد موسوی

جنگ نیوز -
راولپنڈی…قائد ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے عالمگیرایام اربعین حسینی (چہلم شہدائے کربلا) کے موقع پر حکومت سے ملک بھرمیں برآمدہونے والے ماتمی جلوسوں اورمجالس عزاکے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات اور شورش زدہ علاقوں کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ہیڈکوارٹرمکتب تشیع میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عراق میں پر خود کش حملوں کی مذمت کی اور زائرین کی شہادتوں پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی اور خود کش دھماکے عزاداروں کو راہِ حسینیت سے نہیں ہٹا سکتے۔ٹی این ایف جے کے اجلاس میں مرکزی محرم کمیٹی اور شعبہ جات کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور عالمی و قومی امور کا جائزہ لینے کے بعد اہم فیصلے کیے گئے۔علامہ موسوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8ربیع الاول تک عزائے حسینی کا سلسلہ پوری آب و تاب اور جو ش ولولے سے جاری رہتا ہے، لہذا حکومت چہلم شہدائے کربلا کے سلسلہ میں18تا20صفرملک کے گوشے گوشے سے برآمد ہونے والے جلوسوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے عاشورہ کی طرزپرموثراقدامات کرے ،قائد ملتِ جعفریہ نے یہ بات زوردے کر کہی کہ ابلیسی قوتیں ہر دور میں قرآن پاک ،رسول اکرم ،اہلبیت  عظام ،پاکیزہ وصحابہ کبار اور مشاہیر اسلا م کی توہین میں مصروف رہتی ہیں جو گناہِ عظیم ہے اور توہین رسالت و اہلبیت  کی سزا موت ہے لیکن یہ ہے کہ توہین اوراس کی حدودکاتعین وتشریح عدلیہ کرئے تاکہ اس کو مضبوطی سے روکاجاسکے اور توہین رسالت کے قانون کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے محض کمیٹی بنانا کافی نہیں،مسائل کے حل کیلئے انہیں نیک نیتی اور خلوص کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.