تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وزارت صحتنینئے میڈیکل کالجوں کے قیام پر پابندی عائد کردی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزارت صحت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی سفارش پر ملک میں نئے میڈیکل کالجوں کے قیام پر پابندی عائدکردی ہے۔ وزارت صحت سے جاری شدہ ایک نوٹی فیکیشن کے مطابق نئے میڈیکل کالجوں کے قیام پر پابندی کا اطلاق رواں سال یکم اپریل سے 31 دسمبر 2012 تک ہوگا، وزارت صحت کا کہنا ہے پی ایم ڈی سی کی سفارش پر پابندی ملک میں تربیت یافتہ فیکلٹی کی کمی کے باعث لگائی گئی ہے۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم اپریل سے پابندی عائدہونے کی وجہ سے نئے میڈیکل کالجزکے قیام کیلئے درخواستیں 31مارچ تک وصول کی جائیں گی ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.