تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی میں آپریشن کا حکم میں نے نہیں دیا،وزیراعلیٰ سندھ

جنگ نیوز -
بھٹ شاہ …وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے کراچی میں آپریشن کا حکم نہیں دیا ہے۔بھٹ شاہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کی تقریبات کے آخری روز شرکت کی انھوں نے اس موقع پر مزار پر چادر چڑھائی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا پولیس کراچی کے حالات بہترجانتی ہے، جبکہ رینجرزجرائم پیشہ عناصرکیخلاف خودایکشن لے سکتی ہے۔کراچی میں آپریشن سے متعلق غلط فہمی پائی جاتی ہے،کراچی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے اور گرفتارملزمان کامعاملہ عدالت میں ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ نہیں دے سکتے۔اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعدہی کوئی بات کی جاسکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کے قانون میں تبدیلی ساتھیوں کے مشورے سے کرینگے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.